counter easy hit

پڑھیےعلامہ اقبال کےآدھی رات کوآنے والے مہمان پر مبنی ایک ناقابل یقین واقعہ

Read Iqbal's night's night, an incredible event based on guests

مولاناعبدالستارخان نیازی ؒفرماتے ہیں کہ میں علامہ اقبال کے خادم سے ملاجس کی پوری زندگی علامہ اقبال کی خدمت میں گزری میں نے کہاکہ علامہ صاحب کی کوئی عجیب بات تم نے اپنی زندگی میں دیکھی ہوتوبتائو۔مولانافرماتے ہیں کہ اس نے کہازندگی میں اقبال نے مجھ سے وعدہ لیاتھاکہ بیان نہیں کرنااب چونکہ فوت ہوچکے ہیں اس لیے آپ کوبتاتاہوں۔بات یہ تھی کہ میں رات کوسویاہواتھادویاتین بجے کاوقت ہوگارات کاپچھلاپہرتھاعلامہ اقبال نے آکرمجھے جگایااورکہاکہ میرے خاص مہمان آئے ہیں جائوان کے لیے تازہ لسی بنواکرلائو۔میں آنکھیں ملتاہوااٹھااورسوچاکہ اس وقت لسی کہاں سے ملے گی۔اورمہمان کون آیاہے اس وقت اندرکمرے میں ایک بزرگ بیٹھے تھے ان کے چہرے کانوراتناتھاکہ کمرہ بھی جگمگارہاتھا۔میں کچن کی طرف برتن لینے کے لیے گیاتواقبال نے کہاکہ برتن میں خوددوں گا۔اقبال نے برتن دھوکرمجھے دیااورکہاکہ جائوکہیں سے لسی لے کرآئومیں گلی میں جارہاتھاکہ اس وقت لسی کہاں ملے گی جونہی میں نے گلی کاموڑ کاٹادیکھاتوسامنے ایک کھوکھابناتھا ایک باباجی لسی بنارہے تھےمیں حیران ہوگیاکہ پہلے یہاں کبھی کھوکھاتھااورنہ ہی پہلے اس باباجی کودیکھاراتوں رات یہ کھوکھاکیسے بن گیااوردل میں خوش بھی ہواکہ کام قریب سے ہوگیااب یہ صبح تحقیق کررہے ہیں کہ کھوکھاکس نے بنایا۔کہتاہے میں نے اس سے کہاکہ مجھے دوچارگلاس لسی بنالوانہوں نے لسی بناکردی میں نے ان بزرگوں سے کہاکہ کتنے پیسے ہیں تومسکراکرفرمانے لگے کہ لے جائواقبال سے ہمارامعاملہ چلتارہتاہے۔میں بڑاحیرا ن ہواکہ یہ اقبال کوبھی جانتے ہیں اورمیں انہیں نہیں جانتامیں لسی لے آیااقبال نے برتن پکڑااورکہنے لگاکہ بیٹھواپنے کمرے میں۔اقبال لسی لے گئے مہمان کوپیش کی ۔اب میں اگلے حکم کامنتظرتھاکہ مہمان رات ٹھہریں گے یاجائیں گے تھوڑی دیرکے بعدمجھے آوازآئی کہ مہمان اٹھ کھڑے ہوئے اقبا ل دروازے تک چھوڑنے گیا۔بغل گیرہوئے معانقہ کیااوردروازے سے باہرنکلےمیں بھی دوڑ کرباہرنکلااورکہاکہ علامہ صاحب آپ اندرآرام کریں میں دروازہ بندکردیتاہوں۔علامہ صاحب اندرچلے گئے وہ نوکرکہتاہے کہ اللہ کی عزت کی قسم لوگوجب میں نے باہرجھانکاکہ آدھی رات کوآئے اورآدھی رات کوجارہے ہیں یہ مہمان ہیں کون؟تومیں دیکھ کرحیران ہوگیاکہ اس مہمان نے ایک قدم اقبال کے دروازے سے اٹھایااوردوسراقدم گلی کے آخری کونے پررکھ دیا۔اورغائب ہوگئے میں دوڑ پڑاپیچھے کہ اتنی عجیب شخصیت اوراتنابڑاقدم میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھایہ کون انسان ہے۔جب میں گلی کے کونے پرپہنچاتوحیرت میں اضافہ ہوگیاکہ نہ وہ کھوکھاتھانہ وہ باباتھامہمان بھی غائب کھوکھے والابھی غائب۔وہ نوکرکہتاہے کہ میں پلٹ کرواپس آیااوراقبال کے قدموں میں گرگیا۔میں نے کہاکہ اقبال زندگی بھرمیں نے تیری خدمت کی ہے خداکاواسطہ مجھے بتائویہ آنے والے کون تھے اوروہ کھوکھے والاکون تھا؟میں جب بہت رویاتواقبال نے کہاکہ ایک شرط پہ بتادیتاہوںکہ میری زندگی میں راز فاش نہیں کروگے ۔میں نے کہاکہ میں قسم کھاتاہوں۔اقبال نے کہاکہ سن میرے دوست اللہ کی عزت کی قسم جوآئے تھے وہ خواجہ غریب نوازتھے اورکھوکھے والے داتاعلی ہجویری تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website