اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظر ثانی شدہ سسٹم وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے ، عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دی ہے ۔ نئے نظام کے تحت ملک کی 15 ریجنل کرکٹ ایوسی ایشینز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیاہے ، نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل، پنجاب سدرن، سندھ،خیبرپختونخوا ، بلوچستان اورناردرن کے ریجنزبھی نئے سیٹ اپ میں شامل کیے گئے ہیں ۔ عمران خان کی منظوری کے بعد نئے نظام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جبکہ وزیراعظم نے تمام محکموں کو نئے نظام کیلئے تعاون کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے محکمے پی سی بی سے ہرممکن تعاون کریں۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے 11 اداروں کو ہدایت نامہ بھجوا دیا گیاہے جن میں واپڈا،ایس این جی پی ایل،اسٹیٹ بینک،نیشنل بینک،کے آرایل ، پی ٹی وی،زیڈٹی بی ایل،پی آئی اے،ریلوے اورسول ایوی ایشن شامل ہیں ۔دوسری جانب خبر کے مطابق افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آل رآنڈرعماد وسیم، ویاب ریاض اور فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کھلاڑیوں کے دل جیت لئے۔ سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ قومی بیٹسمینوں نے مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا جسکے باعث خود میچ کو مشکل بنادیا۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ آرڈر اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم نہیں کر رہا ہے، اوپنرز بھی مسلسل ناکام ہیں اور پلیئنگ الیون میں امام الحق کی جگہ نہیں بنتی جبکہ فخر زمان کو اپنا نیچرل کھیلنے کی کوشش کرنا چاہئے۔مڈل آرڈر میں حارث سہیل نہ چلیں تو ٹیم کے مسائل بڑھ جاتے ہیں،اگر میچ میں عماد وسیم،وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کارکردگی نہ دکھاتے تو افغانستان کیخلاف شکست بھی ہو سکتی تھی۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ امام الحق کی جگہ محمد حفیظ سے اوپن کرائی جائے جبکہ بیٹنگ آرڈر کو مزید مضبوط بنانے کیلئے شعیب ملک یا آصف علی کو موقع دیا جائے۔