لاہور(ویب ڈیسک)ٹی وی کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ انہیں جیسے ہی کوئی اچھا رشتہ ملے گا وہ شادی کرلیں گی لیکن ابھی انہیں شادی کی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ان پر کوئی دباو ہے۔ سارہ خان نے نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام ’بول نائٹ ان کہی ان سنی‘ میں شرکت کی جس کے میزبان احسن خان ہیں۔ سارہ خان کے ہمراہ شہزاد شیخ بھی تھے۔احسن خان کی طرف سے پوچھے گئے شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اچھے لڑکے کی تلاش میں ہیں اور جب وہ ملے گا تو شادی کرلیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بے شمار فلموں کی آفرز ہیں لیکن وہ اس لئے فلموں میں کام نہیں کرتیں کیونکہ ان کی کچھ اپنی حدود ہیں.جنہیں وہ عبور نہیں کرسکتیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سارہ خان اور آغا علی کے درمیان کئی سال سے گہری دوستی تھی اور وہ شادی کا اعلان بھی کرچکے تھے تاہم کچھ عرصہ قبل دونوں نے اچانک راستے جدا کرلئے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 244
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276