counter easy hit

شائقین کا دل توڑ دینے والی خبر

The heartbreaking news of fans

لیڈز (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جانے کے بعد دلبرداشتہ پاکستانی کرکٹرز نے واپسی کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستانی کیمپ میں سخت مایوسی پھیل گئی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی حیثیت بھی بیکار مشق سے زیادہ نہیں رہی، سب نوشتہ دیوار پڑھ چکے، کوئی کھلاڑی کسی غیر معمولی کارکردگی کی توقع نہیں کر رہا، شعیب ملک کو الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دئیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ میچ میں کوئی کشش باقی نہیں رہی۔دوسری جانب کھلاڑی لارڈز میں اور ایئر پورٹس پر شائقین کی جانب سے سخت جملوں کے خدشات بھی محسوس کر رہے ہیں، کرکٹرز کی واپسی کیلئے ہفتہ کی فلائٹس بک کروا لی گئی ہیں، ان کی ٹولیوں میں واپسی ہوگی، چند کھلاڑی براہ راست پاکستان پہنچنے کی بجائے دبئی میں چند روز قیام کے بعد آنے کا پلان بنا چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان اور افغانستان کا میچ خاصا سنسنی خیز رہا جس میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور اس میچ کے ہیرو عماد وسیم رہے جنہوں نے اہم موقع پر عمدہ اننگز کھیلی جبکہ وہاب ریاض نے ٹوٹی ہوئی انگلی کیساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ عماد وسیم نے 54 گیندوں پر 49 رنز بنائے جبکہ وہاب ریاض نے ٹوٹی ہوئی انگلی کیساتھ ناصرف ایک بہترین چھکا مارا بلکہ ایک چوکا مار کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا جس کے باعث پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ وہاب ریاض کی بہت عزت کرتے ہیں جو اپنی ٹوٹی ہوئی انگلی کے باعث بیٹ بھی صحیح طرح سے نہیں پکڑ پا رہے تھے لیکن اس کے باوجود ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا عماد وسیم نے کہا کہ ”وہاب ریاض کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جو انتہائی شدید درد میں مبتلا تھے اور صحیح طرح سے بلا بھی نہیں پکڑ پا رہے تھے ، وہ میدان میں آئے اور مجھے کہا کہ پریشان مت ہو، میں تمہیں بھرپور سپورٹ فراہم کروں گا۔ ان کے الفاظ جذبات سے بھرپور تھے اور وہ اپنے الفاظ پر پورا اترے۔“نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ”وہاب ریاض نے ناصرف اہم باؤنڈری ماری بلکہ انہوں نے ایک شاندار چھکا بھی لگایا۔ اس وقت بہت ہی اعصاب شکن وقت تھا لیکن وہاب ریاض پرسکون رہے اور وہ کچھ کیا جو پاکستان کیلئے اہم تھا، ہر کھلاڑی قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website