counter easy hit

عثمان بزدار ،پرویز الٰہی ،راجہ بشارت اور یاسمین راشد کروڑوں کے مالک

Usman Bukhdar, Pervaiz Elahi, Raja Basharat and Yassem Rashid, the owner of millions

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کے باعث چوہدری نثار نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 3 کروڑ 98 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ہے،عثمان بزدار کے پاس 24 لاکھ روپے مالیت کے 3 ٹریکٹر،38 لاکھ کی 2 گاڑیاں اور 13 لاکھ مالیت کا سونا ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی 18 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،تحریک انصاف کے علیم خان ارب پتی نکلے،علیم خان 1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ،علیم خان 71 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کا قرض لے رکھا ہے،تحریک انصاف کے امجد محمود چوہدری بھی ارب پتی نکلے،امجد محمود کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے،امجد محمود چوہدری 11 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کے بھی مالک ہیں،امجد محمود چوہدری کوٹ ادو پاور پلانٹ،اٹک آئل ریفائنری اور پاک آئل فیلڈ سمیت سوئی ناردرن کے بھی شیئر ہولڈر ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 41 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید 19 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت 2کروڑ 93 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،راجا بشارت نے بینک سے ایک گاڑی لیز پر بھی لے رکھی ہے،وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کے 16 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ غلام سرور خان کے بھتیجے عمار صدیق خان 61 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں ،فیض الحسن چوہان ڈیڑھ کروڑ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ،جگنو محسن کے پاس 47 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،جگنو محسن نے اپنے خاوند نجم سیٹھی کے بھی 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ خواجہ سلمان رفیق 10 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر 21 کروڑ 77 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،سردار اویس لغاری 28 کروڑ 32 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،بلال یاسین 1 کروڑ 48 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website