counter easy hit

نجی سکولوں میں بچوں کو تعلیم دلوانے والے والدین کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر

What is the need for children to educate children in private schools? Latest news

لاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے بچوں کی سکول و کالجز کی سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ایف بی آر نے بچوں کی سالانہ2 لاکھ روپے فیس ادا کرنے والے 16 ہزار والدین کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔ جس میں سکول و کالجز میں سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین سے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ فیس کی ادائیگی کیسے کرتے ہیں۔ اپنی آمدنی کی تفصیلات بتائیں ایف بی آر نے جواب کے لئے 15روز کی مہلت دے دی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں سینٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے، اسسٹنٹ پروفیسرفضل اکبرجان اورلیکچرارعمران خان3 سال کے لئے سینٹ ممبران منتخب ہوگئے۔ سینٹ کے انتخابات میں کل 5 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں ڈاکٹرفضل اکبر، عمران خان ، ڈاکٹراکرام اللہ، ڈاکٹرابونصراور نثارخان شامل تھے۔ انتخابات ریٹرننگ آفیسرایڈمن آفیسرڈاکٹرسید سلیم شاہ اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرصفدرکی نگرانی میں ہوئے جب کہ فضل منان پریذائیڈنگ آفیسراوراعزازالدین اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرکے طورپرموجود تھے۔ نتائج کے مطابق شعبہ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرفضل اکبرجان اورشعبہ میتھس اینڈ سٹیٹیسٹکس کے لیکچرارعمران خان کامیاب امیدوارقرارپائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website