مریم نواز شریف کے لہجے کی کاٹ نے بڑی سازشوں کو چند لمحوں میں ڈھیر کردیا، ملک انعام
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر ملک انعام نے احتساب جج کی اعترافی بیان کی ویڈیو کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے میاں محمد نواز شریف سے زیادہ عاجز اور انکسار مزاج سیاستدان اور کوئی نہیں ہے ان پر لگے الزامات چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ اعترافی ویڈیو بیان اور محترمہ مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس اور ان کے لہجے کی کاٹ نے بہت بڑی منظم سازشوں کو چند لمحوں میں ڈھیر کردیا۔ قائد میاں محمد نواز شریف کی بیـٹی نے جس جرات مندانہ طریقے سے اپنا مقدمہ میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کیا اور تباہ کن معیشت اور بوگس نظام پر بیٹھے نیازی ٹولے کو ان کی اصل جگہ بھی بتا دی۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ امپائر کے بل پر کرنے والے نیاز ٹولے نے ملک کا بیڑا غرق کردیا اور موجودہ ویڈیو گواہ ہے کس طرح ان لوگوں نے اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اور ملکی معیشت ان ناعاقبت اندیش اور ڈھٹائی کی ساتھ چل رہی حکیومت کے ہاتھوں آخری سانسیں لے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیازی ٹولے بہت جلد گھر جائے گا اور مریم نواز ہماری اور آنے والی نسلوں کو بہترین راہنما کے طور پر آگے لے کر جائیں گے اور انشااللہ ہم سرخرو ہونگے۔