counter easy hit

حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ کر معاشی استحکام کے خواب کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے، ساجد گوندل

حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ کر معاشی استحکام کے خواب کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے، ساجد گوندل

بارسلونا؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر ساجد گوندل نے کہا ہے کہ ملک گوناگوں مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر معاشی استحکام کے دروازے اگلے کئی عشروں تک بند کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام کو جو دوست ملکوں کی طرف سے دی جانے والی امداد کا سنہری خواب دکھایا گیاتھا وہ ڈرائونا خواب بن چکا ہے اور عرب ملکوں کا دبائو آئی ایم ایف کی صورت میں پاکستان کو اگلے کئی عشروں تک اٹھنے نہیں دےگا

انہوں نے کہا کہ پاکسان پیپلز پارٹی نے ملک میں معاشی استحکام کیلئے اپنی خدمات پیش کیں اپنا وزیرخزانہ تک دیا مگر ہمارے خلوص کو ہماری کمزوری سمجھنے کی بیوقوفی کی گئی اور اپوزیشن کو دبانے کیلئے ہر حربہ بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت پر جھوٹے مقدمات کا سلسلہ سب سے پہلے شروع ہوا بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنائی گئی مگر پھر بھی عوامی خدمت جاری رکھی اور ملک کے سیاسی نظام کی خاطر سازشوں کا منہ بند کیے رکھا مگر افسو س کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آئینی جنگ خندہ پیشانی کے ساتھ لڑ رہی ہے مگر عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے تو نوآموز بلاول بھٹو زرداری جیسے صاف وشفاف راہنما کو بھی مقدمات میں پھنسانے کی مذموم حرکت کی گئی ۔مگر ان حربوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام سے نہ پہلے کوئی دور رکھا سکا ہے اور نہ اب کوئی دور رکھ سکے گا۔

SAJID GONDAL, VICE PRESIDENT, PPP, EUROPE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website