حکومت نے بد ترین جمہوری آمریت کی بنیاد رکھ دی جبکہ میڈیا کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہی سنہری تھا،شیخ ندیم طارق
لالہ موسیٰ؍راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سیکرٹری اطلاعات شیخ ندیمم طارق نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جمہوری آمریت کی بد ترین مثال قائم کی ہے ۔ جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ میڈیا اور ہر قسم کے اظہار رائے پر پابندیوں کے بعد اب جو معروف اینکرز اوراخبارات کیخلاف دبائو بڑھانے کیلئے تحقیقات کا آغاز مذمو سازش ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انھوں نے کہا کہ صحافیوں دانشوروں اورادیبوں کوگرفتار کرنے سے ملک کا اصلاحی تشخص مجروح ہوگا اور اس سے ملک میں ٹکرائو پیدا ہوگا جو کہ موجودہ حالات میں کسی بھی طرح ملک و قوم کے حق میں نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ تمام فورمز پر حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم احتجاج کرنے والے تاجروں، وکلا برادری اور تمام شعبہ زندگی کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ظالمانہ نظام کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔