counter easy hit

بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ناقابل یقین پابندی عائد کر دی گئی

The incumbent ban on the Muslims by the Indian government has been given

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے حجاج کی جانب سے آبِ زم زم کی بوتلیں ملک میں لانے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی قومی ائیرلائن کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کے لیے نوٹس جاری کیا ہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جونے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں۔بھارتی ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز بدلے جانے اور سیٹوں کی محدود تعداد کی وجہ سے ان دونوں فلائٹس پر آنے والے حجاج اپنے ساتھ آبِ زم زم نہ لائیں۔ نوٹس میں ایجنٹس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جو عازمین ان کے ذریعے حج کرنے گئے ہیں انہیں بتا دیا جائے کہ وہ آبِ زم زم نہ لائیں تا کہ عین وقت پر کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔آبِ زم زم نہ لانے کا حکم نامہ:اس فیصلے کے بعد ان دونوں فلائٹس کے ذریعے واپس آنے والے حجاج غم و غصے میں مبتلا ہیں ۔بھارت میں موجود مسلمان بھی اس ناروا سلوک پر بہت غصے میں ہیں۔ انتہا پسند ذہنیت کے مالک ہندو حکمران اس سے پہلے بھی مسلمانوں پر ایسی مذہبی پابندیاں لگاتے رہتے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیل جاتا ہے اور اسی کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں اور انہیں شہید بھی کر دیا جاتاہے۔ بھارت کے اس فیصلے پر بھی مسلمان غصے میں ہیں۔ خیال رہے کہ پوری دنیا سے حج کے لیے جانے والے عازمین واپسی پہ اپنے ساتھ آبِ زم زم لاتے ہیں جو کہ دنیا کا مقدس ترین پانی ہے اور جس میں انسانوں کے لیے شفاء ہے۔مسلمان یہ پانی لا کر ان لوگوں کو بھی پلاتے ہیں جو خود حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہوں تا کہ وہ بھی اس سے فیض یاب ہو سکیں لیکن اب بھارت اپنی مذہبی انتہا پسندی میں اتنا آگے چلا گیا ہے کہ سیکولر ہونے کا دعویٰ کر کے بھی مسلمانوں کے مذہبی حقوق دبائے جاتے ہیں اور ظلم و ستم بھی کیا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website