counter easy hit

حسن نثار کا مریم نواز کو زبردست جواب

Hassan Nisar's great answer to Maryam Nawaz

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ مریم نے پہلے کیلبری فونٹ والا جھوٹ بولا اب جج ارشد ملک کا تنازع کھڑا کر دیا ہے، تیسری سیاسی قوت کاسامنے آنا، پیپلز پارٹی کا دیہی سندھ تک سکڑ جانا، شریف خاندان کا یہ حشر ہونا پاکستان میں سب سے بڑی تبدیلیاں ہیں،شہباز شریف جانتے ہیں اس حرکت کا انجام کیا ہو گا، نواز شریف کسی صورت سابق صدر مصر مرسی نہیں بن سکتے کیونکہ مرسی تو نصیبوں والے بنتے ہیں، سرکاری گاڑی رکھنا سابق وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہو گا لیکن نواز شریف تو مجرم ہے، سزایافتہ شخص کو کیسے سہولیات دی جاسکتی ہیں،ایف بی آر عقل سے کام لے اور دو لاکھ اسکول فیس دینے والے والدین کو نوٹسز بھیجنا ختم کرے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اور ان کی تردید پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ صبح شام مرسڈیز گاڑیاں خرید سکتے ہیں لیکن ان کی لالچ، حرص بیماری والا رویہ ہیں کہ سرکاری مرسڈیز رکھ کر بیٹھے ہیں۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اسپون فیڈنگ پر چل رہا ہے، کبھی کوئی اسے تقریر لکھ دیتا ہے تو کبھی پوائنٹس دیدیتا ہے، پاکستان میں سب سے بڑی تبدیلی تیسری سیاسی قوت کاسامنے آنا ہے، پیپلز پارٹی جو چاروں صوبوں کی زنجیر تھی اس کا دیہی سندھ تک سکڑ جانا تبدیلی ہے، شریف خاندان جو خود کو حکمران خاندان کہتا تھا اس کا جو حشر ہوا کیا یہ تبدیلی نہیں ہے، بلاول کے ابا جی اور جاتی امراء والے تایا جی اندر ہیں کیا یہ کم تبدیلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website