آزادی صحافت پر پابندیاں بد ترین آمروں کا وطیرہ ہے، جمہوری حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے اور چینلز کو فوری بحال کرے، میاں محمد امجد
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر میاں محمد امجد نے 24 نیوز چینل اور دیگر 2 چینلز اب تک اور کیپیٹل پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے پر قدغن لگانے سے باز رھے آزادئ اظہار رائے پر پابندی کسی صورت قبول نھیں صحافت پر پابندیاں اور چینلز بند کرنا آمروں کا وطیرہ ھے انہوں نے فوری طور پر ان پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ھے