چیئرمین سینیٹ بہترین ان کیخلاف غیر آئینی وغیر جمہوری سازشیں بے نقاب اور بری طرح ناکام ہونگی، اصغر برہان
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بہترین ان کیخلاف غیر آئینی وغیر جمہوری سازشیں بے نقاب اور بری طرح ناکام ہونگی، چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کا اقدام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے‘ چیئرمین سینٹ غیرجانبدارانہ اور بہترین انداز میں ایوان کو چلا رہے ہیں‘ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کا اقدام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے‘
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنی اس کوشش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف نے سیاست میں اعلیٰ ظرفی اور اصولوں کو صف اول پر رکھ کر نئی بنیاد رکھ دی ہے انشااللہ اب ان غیر جمہوری اور غیر فطری طریقوں سے اعلیٰ ایوان نہ تو چلایاجایاکرے گا اور نہ ہی اس ایوان میں ایسےگندے لوگ گھس سکیں گے۔