counter easy hit

عامر خان نے سعودی عرب میں ایسا کام کر دکھایا کہ جنر ل(ر) راحیل شریف بھی رِنگ میں اترنے پر مجبور ہوگئے

Amir Khan showed such work in Saudi Arabia that General L (R) Raheel Sharif was also forced to get into color.

جدہ (نیوز ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آﺅٹ کر دیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے پے در پے مکوں کا نشانہ اس بار آسٹریلوی باکسر بلی ڈب بنے۔جدہ کے کنگ عبدالعزیز سٹیڈیم میں ہونے والے مقابلہ میں عامرخان نے اپنا لوہا منوایا۔عامر خان میچ کے پہلے راﺅنڈ سے ہی حریف پرحاوی رہے،عامر خان نے بارہ راﺅنڈز کے مقابلہ کے چوتھے راﺅنڈ میں ہی آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آﺅٹ کر ڈالا۔عامر خان کی جیت پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا جب کہ قومی پرچم بھی لہرا یا گیا،عامر خان اپنی جیت پرخوش تو تھے مگر انہوں نے بھارتی باکسر ویرت گویت سے مقابلہ نہ ہونے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی مقابلہ دیکھا،سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے عامر خان کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔عامر خان کا مقابلہ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھا مگرکار حادثے میں ویرت گویت کے زخمی ہونے پر بلی ڈب سے انہیں مقابلہ کرنا پڑا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website