اسلام آباد(ایس ایم حسنین)کووڈ-19کی عالمی وبا ہو یا کوئی اورمسئلہ ،پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 2021ء چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی وجہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اسے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یہ بات چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کورونا وائرس کی عالمگیر وبا پر سیاست سے گریز اور اخلاقی اور طبی لحاظ سے ایک دوسرے کی بھرپورمدد کرتے ہیں۔نیز دونوں ممالک نےسیاسی اور اقتصادی تعلقات سے لے کر ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو تقویت دینے کے لئے تعاون کو مزید فروغ دیا ہے۔