لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مطلع ابر آلود ہےجب کہ کراچی کے مختلف علاقوں کلفٹن، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل کے اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔ تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے ، ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس تھی، پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے میدانی علاقوں، بلوچستان میں سبی اور دیگر شہروں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا ، اسکے علاوہ نوابشاہ، سکھر، حیدرآباد، کراچی، پنجاب میں لاہور،ملتان ، صادق آباد، لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، سرگودھا، جہلم، کھاریاں، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سمیت پنجاب کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت کئی شہروں میں موسم شدید گرم تھا۔