counter easy hit

نیا پاکستان : عمران خان کے دور میں لٹنے کا کوئی خدشہ نہیں ۔۔

New Pakistan: There is no fear to take place in Imran Khan's era.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کی جمع شدہ رقم کی نیشنل بینک میں سرمایہ کاری سے26روز میں 9کروڑ75لاکھ روپے منافع کما لیاگیا ہے ، جبکہ 18جون کے بعد سے اب تک ڈیم فنڈ میں مزیدتین کروڑ19لاکھ38ہزار روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ 18جون تک دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈمیں 10ارب 77کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی تھی اس رقم کی سرمایاکاری سے اب روزانہ کی بنیاد پر تقریبا37لاکھ 50ہزار سے زائد روزانہ کامنافع ہورہا ہے۔ یار رہے کہ گذشتہ سال 6جون کو سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈقائم کیا تھا اس فنڈ میں 18جون2019تک جمع ہونے والی رقم کی نیشنل بینک میں سرمایاکاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کے سلسلہ میں اب اضافہ ہونے لگا ہے۔18جون کو سرمایاکاری کئے جانے کے بعد سے اب تک 3کروڑ35لاکھ روپے سے زائد رقم فنڈ میں جمع ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website