پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ میں ایک سال سے کم عرصے میں سب سے زیادہ قرضہ لینے والی جماعت بن گئی۔مگرمنصوبہ کوئی نہیں، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی تاریخ میں ایک سال سے کم عرصے میں سب سے بھاری قرضے لینے والی پہلی جماعت مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ نہ تو ابھی تک کوئی منصوبہ شروع کرے کی ہمت ہوسکی ہے اور نہ ہی عام کو اس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرے کی کسی کو جرات ہورہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے قرضوں کی تفصیل مانگنے والے اور معاہدوں کو عام کرنے کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور واضح کریں کہ ان کا ملک کو قرضوں کے عوض دینے کا کوئی روڈ میپ بھی ہے یا پھر صرف اورصرف لوگوں کو ایک مصنوعی غبار کے پیچھے ہی بھگائے رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے جب بھی کوئی سوال کیا جاتا ہے تو ان کو سانپ سونگھ جاتا ہے جبکہ قومی سطح پر جو کام ہوچکا ہے جو منصوبے گزشتہ پیپلز پارٹی نے عوام کو دیے ان پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسقدر بھاری قرضوں کے باوجود ملک میں خزانہ خالی ہونے کی دھائیاں سمجھ سے باہر ہیں اس کی کوئی منطق نہیں عوام سے باربار تعاون کی اپیل اور چوروں کو ایمنسٹی سکیم اس طرح کا رویہ کبھی بھی عوامی حکومتیں روا نہیں رکھتیں اگر حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں تو وہ اعتراف کرے اور اقتدار اہل لوگوں کے حوالے کرے