کراچی(یب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے آئندہ اپنی ’ غیر اخلاقی‘ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اس قسم کی تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔عائشہ عمر کو اکثر اوقات پاکستان معاشرے سے مطابقت نہ رکھنے والا لباس زیب تن کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی بیرون ممالک چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں کافی جلی کٹی سننا پڑی تھیں جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔عائشہ عمر نے ڈی جی اور میوزک کے نام سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر موجود تصاویر ڈیلیٹ کردیں اور اس کا ذمہ دار اس نفرت کو قرار دیا ہے جو پاکستانیوں کی جانب سے انہیں ملی ہے۔ عائشہ عمر نے ایک پرائیویٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی اس قسم کی تصاویر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے اس پرائیویٹ اکاؤنٹ کا استعمال کیا کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم انہیں پہلے ہی اٹھالینا چاہیے تھا، ’ مجھے اپنی زندگی میں منفی رویوں کی ضرورت نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ کی اداکاری اور شادی پر تنقید کی تھی جس پر ان کی اہلیہ ایمن نے حنا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ حنا الطاف اکثر اپنے انٹرویوز کے دوران کچھ تلخ باتیں کرجاتی ہیں اور سخت ناقد کے طور پر بھی سامنے آتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کو میزبان تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام ’ٹو بی اونسٹ‘ میں مدعو کیا، یہ شو پاکستان کے پہلے ویڈیو پلیٹ فارم ‘بنجی’ (Bunjee) پر چلایا جارہا ہے۔انٹرویو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے حنا الطاف سے سوال کیا کہ ‘ایسا کون سا اداکار ہے جس کو اداکاری نہیں آتی اور وہ بھرم پورے دیتا ہے؟ جس کے جواب میں حنا نے منیب بٹ کا نام لے لیا’۔حنا کے جواب پر تابش ہاشمی نے کہا کہ منیب بٹ ؟ گوگل کرنا پڑے گا جس پر اداکارہ نے حیرانی کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا منیب بٹ کا نہیں پتہ؟ تو میزبان نے کہا مجھے نہیں پتہ کیوںکہ میں اتنا ٹی وی نہیں دیکھتا۔حنا الطاف نے میزبان کو یاد دلانے کے لیے ہیش ٹیگ اینیب واضح کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے اپنی شادی میں بھی نہیں بلایا تھا، جس پر تابش ہاشمی نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا اچھا وہ جس نے اپنی شادی 50 کروڑ خرچ کیے تھے اور جن کی وائف نے شادی کے دوسرے دن ہی مہندی لگا کر لکھا تھا کہ ‘جہیز خوری بند کرو’۔حنا الطاف اور تابش کے اس تبصرے پر اداکارہ ایمن اور منال خان بھی خاموش نہ بیٹھیں اور دونوں نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پراسٹیٹس لگا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ایمن خان نے حنا الطاف اور میزبان تابش ہاشمی دونوں کو ‘ان پڑھ’ قرار دے دیا اور کہا کہ میری سجھ نہیں آتا کہ یہ دوسروں کو نیچا کیوں دکھا رہے ہیں، ان دونوں کو شرم آنی چاہیے جن کے ساتھ کام کرتے ہیں ان ہی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ایمن خان نے ساتھ ہی ’محنت کر حسد نہ کر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔منال خان نے بھی اپنے فیس بک اسٹیٹس پر لکھا کہ ‘ہم ایک دوسرے سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں میزبان اور مہمان دونوں ان پڑھ ہیں‘۔منال خان نے اپنی پوسٹ میں شیم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔