لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراسلام آباد سے گزشتہ سہ پہر اچانک دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی اوردیگر امور کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈی جی خان شہر میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارشہر کے دورے کے بعدکمشنرڈی جی خان آفس پہنچ گئے اور کمشنر آفس ڈی جی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر ڈی جی خان اسد اللہ فیض نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔پسماندہ اور محروم علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بھی ہنگامی دورے کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں عوام کو میسر سہولتوں کا جا ئزہ لیا جائے گا۔ہنگامی اجلاس میں کمشنر اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کی گنجائش نہیں،عہدے خود چھوڑ دیں۔ریونیو میں تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ افسران سرکاری ڈیوٹی کو کارخیر سمجھ کر سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرکا نوٹس،رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اورفورٹ منرو کے علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنائے جائیں۔اجلاس میں بارتھی میں ریسکیو 1122کی عمارت،سڑک اورپل کی تعمیرنہ ہونے پرجواب طلب کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اورتونسہ میں پارکوں کی بحالی کے منصوبے فوری شروع کیے جائیں۔پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کے داخلی اورخارجی راستوں کی تزئین نو کے منصوبے جلد مکمل کرے۔تونسہ اورڈیرہ غازی خان روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کی جائے۔تونسہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے اراضی کی نشاندہی اورتعمیر کے دیگرامور جلد مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر خاموشاں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔