واشنگٹن(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،کرسٹین لیگارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا جو منظور کرلیا گیا، آئی ایم ایف بورڈ نےبھی کرسٹن لیگارڈ کا استعفیٰ منظور کرنےکے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ 12ستمبر2019 سے موثر ہوگا جب کہ آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران مسٹر ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائمقام ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔