counter easy hit

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دبنگ اعلان کر دیا

DG ISPR announced an announcement

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کی ہے جس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف کے بعد رحم کی اپیل کا معاملہ صدرِ مملکت کے پاس جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہ کلبھوشن جادیو کیس میں وکیل کا چناؤ مشکل ترین کام تھا اورآرمی چیف نے وکیل کے تقرر کا کام خاور قریشی کے حوالے کیا ، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں سرخرو ہوا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیفنے کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، کلبھوشن کی سزائے موت کے حوالے سے حکومت قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر عمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اللہ نے پاکستان، عوام اور عدلیہ کو سرخرو کیا ہے، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں پاکستانی وکلاء نے کیس زبردست انداز میں لڑا۔ جبکہ وزارت خارجہ نے بھی بہترین کام کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کے حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل تاحال آرمی چیف کے پاس ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے سے قبل اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ آرمی چیف نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کو ختم کرنے یا اس پر عمل کروانے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website