لندن (ویب ڈیسک) سمرسیٹ کے فارم میں کواڈ بائیک کریش میں ہلاک ہونے والی 15سالہ لڑکی آئرس گولڈ سمتھ کے دلگرفتہ ارب پتی والدین نے اللہ کے نام ایک دلسوز خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ یااللہ برائے مہربانی میری پیاری بیٹی مجھے واپس کردو، ذہین معصوم لڑکی۔ انھوں نے اللہ کے نام اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ اگر مجھے میری بیٹی واپس نہیں دے سکتے تو اس کا کچھ زیادہ خیال رکھنا، مجھے اس سے بہت پیار ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اس کی جدائی سے مجھے جو قلق پہنچا ہے، میں اسے بیان نہیں کرسکتا۔ 38 سالہ گولڈ سمتھ اور ان کی سابق اہلیہ 37 سالہ کیٹ روشچائلڈ نے بتایا ہے کہ وہ انتہائی ذہین اور تعلیم میں سپر سٹار تھی، وہ بڑی ہو کر بیرسٹر بننا چاہتی تھی اور وہ بہت بڑی کامیابی سمیٹنا چاہتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بچہ اتنی سخت محنت نہیں کرتا۔ انھوں نے متوفی آئرس سے معنون کی جانے والے سٹریٹ آرٹ کی شبیہ بھی شیئر کی ہے، جس پر لکھا ہے، آئرس پرسکون آرام کرو، پرانی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں 2016 کے دوران اپنی نوزائیدہ سوتیلی بہن کو بچہ گاڑی میں لے جاتی نظر آتی ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 92
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276