علیم خان پر وزارتوں کی دیوی مہربان ۔۔۔۔ جلد پنجاب کابینہ میں کیا رد و بدل ہونے والا ہے ؟ تازہ ترین خبر
لاہور(ویب ڈیسک) علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ تک نیب کی قید میں رہنے والے پاکستان تحریک انصافکے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان کی پنجاب کابینہ میں پھر سے واپسی ہونے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علیم خان کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان علیم خان کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی منطوری دے چکے ہیں۔ علیم خان کو ممکنہ طور پر سینئر وزیر کا عہدہ ہی دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل کر دیئے ہیں۔ صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات وثقافت اور محمد اجمل چیمہ سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے قلمدان واپس لے کر نئی وزارتیں سونپ دی گئیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید صمصام بخاری سے محکمہ اطلاعات وثقافت کا کا قلمدان واپس لے کر انہیں محکمہ کنسولیڈیشن دیا گیا ہے جب کہ وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال محکمہ اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ وزیر قانون راجہ بشارت سے بلدیات کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں سوشل ویلفیئراور بیت المال کے محکمے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کااضافی قلمدان واپس لے کر صوبائی وزیر کھیل وا امور نوجوانان محمد تیمور خان کو اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لیکر انہیں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کردیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ بلدیات ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، جنگلات اوروائلڈ لائف و فشریز کا چارج وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پرپنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی تھی
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276