جنگ زدہ قبائلی علاقوں میں جمہوری عمل کا آغاز عمران خان کے وزیرستان مارچ کا ہی ثمر ہے، عابد ملک
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے کہا ہے کہ آج وزیرستان مارچ کا ثمر عمران خان اور عوام پاکستان کو مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دور آمریت میں وزیرستان کے لوگ جب شدید ترین جنگی حالات کا مقابلہ کر رہے تھے دنیا کو عمران خان نے یہاں امن کی راہ دکھائی ۔ یہ بلاشبہ عمران خان جیسی سحر انگیز شخصیت کا ہی ویژن ہوسکتا ہے ۔ پاکستان میں اس وقت ان کے پایے کا کوئی لیڈر نہیں جو کہ آنے والے مستقبل کے بارے میں اس طرح کی تعمیری سوچ دے اور پھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جان لڑا دے۔ اللہ تعالیٰ وزیر اعظم پاکستان اور عوام کا حامی و ناصر ہو ۔