عوامی منصوبوں پر من مانیاں اورانھیںں عوام اوراداروں سے خفیہ رکھنا سابق حکومت کی مجرمانہ سوچ کا عکاس ہے، یاسر خان
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما یاسر خان نے مسلم لیگ ن کی حالیہ گرفتاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل اور شریف فیملی کا دماغی خبط ہے یا ان کی مجرمانہ سوچ جس وجہ سے عوام کے ٹیکس سے لگے منصوبوں کو ان لوگوں نے اپنی من مانیوں سے متنازعہ بنایا اور عالمی معاہدوں کو خفیہ رکھنا ایک مجرمانہ اور انتہا پسند سوچ کا عکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے عوامی منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا اور ان پر بے دریغ عوامی پیسہ بھی لٹایا اور من پسند افراد کو نوازا جو کہ ان کی مجرمانہ سوچ اور عوام کیساتھ کھلی زیادتی ہے۔