counter easy hit

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے بغاوت کر ڈالی ، تہلکہ خیز انکشافات

PTI lawyer Hamid Khan revolted, sporadic revelations

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصآف کے بانی رھنما اور ممتاز قانون دان حامد خان نے سما کو خصوصی انٹرویو دیتے ھوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت تھی اب اسٹیبلشمنٹ کی جماعت بن گئی ہے عمران خان نے تسلیم کیا تھا کہ پہلے حکومت بنا لینے دیں ، مگر اب انہیں اقتدار تو مل گیا لیکن اس کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے ۔ ممتاز قانون دان حامد خان نے کہا کہ جب میں نے تحریک انصاف کا آئین لکھا تو اس وقت ھم اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی جاگیردار تھے اب پی ٹی آئی پرواسٹیبلشمنٹ بن گئی ہے ۔ ن لیگ تو پیداوار ھی اسٹیبلشمنٹ کی ھے آج ایک سال بعد نظر آ رھا ھے کہ ھم بھی پچھلوں کی طرح اس راستے پر چل پڑے ہیں پی ٹی آئی تبدیلی کی جماعت تھے اب اسٹیبلشمنٹ کی جماعت بن گی ھے حامد خان نے کہا کہ مشرف کی باقیات نے کرپشن نہیں کی جو اب پی ٹی آئی میں آکر نیک ھو گئے ۔ یہ لوگ نا تو مشرف کا احتساب کرنے دیتے ھیں نا ہی اس کی باقیات کا احتساب کرنے دیتے ھیں حامد خان نے کھا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ پہلے حکومت بنا لینے دیں اقتدار تو مل گیا لیکن اس کی بہت بڑی قیمت چکائی ھے اسٹیبلشمنٹ کا ھم پر کنٹرول ھو گیا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کو ایسے لوگ چاہیئں جو ان کے لئے اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیں ۔ وھی کنٹرولڈ فصلی بٹیرے ،جاگییردار اب تحریک انصاف میں آ گئے ہیں ۔ حامد خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا میں نے طریق کار پر سمجھوتا کیا ہے منزل پر نہیں کیا اب بھی عمران خان سے امید ھے کہ وہ واپس اپنے اصل کی طرف لوٹ آئیں گے ۔ یاد رہے کہ حامد خان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں ۔ تحریک انصاف آج جس مقام پر کھڑی ہے اس میں حامد خان اور دیگر بانی رہنماؤں کا بڑ اکردار ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website