counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا، ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایسا مطالبہ رکھ دیا کہ پورا امریکہ حیران رہ گیا

Prime Minister Imran Khan fulfills his promise to the nation, puts a demand before Donald Trump that the entire United States is shocked

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے امریکا سے امداد کے حصول کی بجائے تجارتی تعلقات کے فروغ کا مطالبہ کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا بہت اہمیت رکھتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات مزید بہتر ہوں، اور تجارتی تعلقات بھی فروغ پائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کا دوہر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ تاحال انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت نہیں دی گئی، تاہم اگر وزیراعظم عمران خان دعوت دیں، تو وہ ضرور پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں، امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر مین مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر نشست بھی ہوگی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔پاکستان افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے۔ ہم کافی وقت ساتھ گزاریں گے اور پاکستان کے معاملات پر بھی جات ہوگی۔ اگر معاملات حل ہوگئے تو پاکستان کی امداد بحال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے۔ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیااور مصافحہ کیا۔ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیش کش بھی کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website