قصور (ویب ڈیسک) سرحدی گاؤں آلہ کے نزدیک رینجر نے ایک مشکوک شخص مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر رینجر قصور متین الحق اپنی ٹیم کے ہمراہ حسب معمول حنیف شہید چیک پوسٹ کے نزدیک گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جس نے اپنا نام عبدالمناف سکنہ بنگلہ دیش بتایا تاہم رینجر حکام مصروف تفتیش ہے۔