counter easy hit

‘ امریکہ واپسی پر پرتپاک استقبال ، ائیر پورٹ پر شاندار بات کہہ دی

'A warm welcome on the return to America, the wonderful thing said at the airport

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورے سے واپسی پر کہا کہ لگتا ہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آرہا ہوں ، ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے آئے پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ مدینہ کے اصولوں اور اقبال و قائداعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لوں گا، خود کبھی جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن پہنچے تو وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا، فواد چودھری، مشیر خصوصی فردوس عاشق اعوان، غلام سرور خان، مراد سعید، علیم خان، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کارکنان نے وزیر اعظم کو دیکھتے ہی ان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیراعظم نے رات گئے استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، بھیک مانگنے اور کسی طاقتور کے سامنے جھک کر کوئی قوم نہیں بنتی،جو اپنی عزت کرتا ہے دنیا اسی کی عزت کرتی ہے۔ اداروں میں اصلاحات لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ عمران خان کے استقبال کی تصاویری جھلکیاں دیکھیں :

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website