counter easy hit

احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا پاکستان (ن) لیگی مائنڈ سیٹ پر حیران رہ گیا

Ahsan Iqbal said such a thing that the whole of Pakistan was shocked at the N Ligai mindset

لاہور (نیوز ڈیسک ) ابھی تو تنقیدی میلے لگے رہیں گے جب تک کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھ نہیں جاتا۔پی ٹی آئی بغیر پیسے لیے اپوزیشن کے کرپٹ عہدیداروں کو چھوڑنا نہیں چا ہتی اور دوسری طرف سے پیسے ملنے کی امید نہیں ہے اور پھر شاید پیسے تو مل جائیں مگے جو کچھ وزیراعظم عمران خان لکھوانا چاہ رہا ہے وہ شاید نہ ہو سکے۔لہٰذا میڈیا ٹاک میں لفظی گولہ باری دونوں جانب سے عروج پر رہتی ہے۔گزشتہ روزسابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گرفتاری سے نہ ڈرائو، ہر قربانی دیں گے۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران خود کو گوربا چوف ثابت کررہے ہیں، گوربا چوف نے بھی اصلاحات کے نام پر روس کو تباہ کیا، ان کو اصلاحات کی الف ب بھی نہیں پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو عملاً مفلوج کردیا گیا ہے، سی پیک کے پہلے فیز کے منصوبے مکمل ہوگئے ہیں، ہم نے برق رفتاری سے بجلی کمی پوری کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی تھی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریلوے میں نئے سگنل لگنے تھے، ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر تک بڑھانی تھی، ریلوے کے لیے 40 ارب کا بجٹ کم کرکے 16 ارب کردئیے، ایم ایل ون کے لیے بجٹ میں فنڈ ہی نہیں رکھے گئے ہیں، ایم ایل ون منصوبے پر شیخ رشید کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ضروری نہیں کہ جاری کھاتوں کا خسارہ نقصان دہ ہو، عمران خان پالیسیوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں، باجوہ صاحب سے کہوں گا حکومت انہیں غلط معلومات دے رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں ہے، ان کے پاس صرف کردار کشی اور انتقام کا ایجنڈا ہے، ورلڈ بینک نے کہا تھا پاکستان کی اقتصادیات 2018 اور 19 میں 6 فیصد رہے گی، اب کیوں پاکستان کی ترقی 2.8 فیصد تک گر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے نہیں دیں گے۔ہمارے دور میں تحریک انصاف نے 200 سے زائد جلسیاں کیں۔ جلسوں کے دوران 24، 24 گھنٹوں کی کوریج لی، اب ہم پر جلسے کرنے پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان، عوام اور آئین کی حفاظت کریں گے اورآج 25 جولائی کو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا، جس کی جڑیں عوام میں نہیں ہوں گی وہ زیادہ دیر چل نہیں پائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website