لاہور (نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے 40 سے زائد ایم پی ایز جلد ن لیگ چھوڑ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کر دیا ہے۔انہوں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے چالیس سے زائد ایم پی ایز جلد ہی ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیں گے۔جن ارکان کی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی وہ واپس نہیں گئے۔فارورڈ بلاک مناسب وقت پر ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔اختر ملک نے ن لیگ کے لوگ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان سے کچھ روز قبل ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی جس سے سیاسی میدان میں ایک بھونچال آ گیا۔جب کہ ن لیگ میں شدید غم و غصہ بھی پایا گیا۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں انصاری برادران بھی شامل تھے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان سے مزید پندرہ منحرف لیگی ارکان کی ملاقات کرائی جائے گی۔ اگست میں بھی مزید ارکان توڑے جائیں گے۔ سات لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید اور چار نے تصدیق کر دی۔پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے اپوزیشن کے منحرف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں مرحلہ وار کروائی جائیں گی۔جولائی میں اپوزیشن کے مزید 15 ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ اگست میں بھی ملاقات کروائی جائے گی۔ پنجاب میں فارورڈ بلاک کی تشکیل کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے لیگی ارکان ملاقات کے اعتراف یا انکار بارے کنفیوژ ن کا شکار ہیں۔ 13 لیگی ارکان میں سے 7 ارکان اسمبلی نے تردید کی جبکہ چار نے ڈنکے کی چوٹ پر اعتراف کر لیا ہے۔جلیل احمد شرقپوری اور یونس انصاری نے وزیراعظمسے ملاقات کا کھل کر اعتراف کیا جبکہ نشاط ڈاہا نے بھی قیادت کو ملاقات کا صاف صاف بتا دیا ہے۔غیاث الدین نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی وزیراعظم سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملاقات ہوئی۔