وزیراعظم کے ایک کامیاب اورتوانائی سے بھرپور دورے نے سابقہ نااہل ٹولہ کی دی ہوئی عالمی تنہائی کو عالمی حمایت میں بدل دیا، یاسر خان
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینیر راہنمانے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کو اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل ٹولہ نے اپنی کم علمی اور کج فہمی کے باعث پاکستان کو سالوں تک عالمی تنہائی کا شکار کیا جس کووزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایک کامیاب دورے نے عالمی حمایت میں بدل دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان پہلے پاکستان کے حکمران کے طور پر کامیاب ہوجاتے تو پاکستان بہت پہلے سے عالمی سطح پر روشن ستارے کی طرح اپنا تشخص قائم کرلیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی صورت میں حق پرست حکمران ملا جس کی مخلص اور محب وطن قیادت میں انشااللہ پاکستان اب ہر لمحہ ترقی کی منازل طے کریگا۔