راستتے میں تیز رفتاری کے باعث انکی گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، فٹ پاتھ سے ٹکرانے کی وجہ سے گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ ثناء شیخ بھی شدید زخمی ہوگئیں، موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیوں ٹیموں نے انہیں ریکسیو کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ثناء خان کو گردن اور ناک پر گہری چوٹیں آئی ہیں جبکہ انہیں ابھی مکمل صحت یابب ہونے تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ ثناء شہزادی کے ایکسیڈنٹ کی خبر اسٹیج انڈسٹری میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، شوبز شخصیات کی جانب سے انکی صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔