سالارجمہوریت: سابق صدر پاکستان: شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی: *محترم جناب آصف علی زرداری * صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد/ان کی قومی اور جمہوری خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں. محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ
گوجرخان؍راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے سٹی جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے سالارجمہوریت، سابق صدر پاکستان، شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی *محترم جناب آصف علی زرداری * صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد اوران کی قومی اور جمہوری خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد حر مرد بحران جناب آصف علی زرداری صاحب کواللہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی اہمت عطا فرماے امین وہ پاکستان میں مذہبی منافرت اوردیرینہ صوبائی احساس کمتری کو ختم کرنے والے نیلسن منڈیلا آف پاکستان ہیں جو جمہوریت کے رکھوالےاور جنھوں نے ملک کو صوبائی خودمختاری ، صوبے خیبرپختونخوا کو اسکی شناخت ، آغاز حقوق بلوچستان کے ذریعے بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے جیسے اقدامات کر کے تاریخ میں انقلابی صدر کے طور پر اپنا نام درج کروالیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں اورمحنتوں کے بدلے ان کو سرخرو فرمائیں اور ان کو سفاک دشمنوں سے اپنے حفظ وامان میں رکھیں آمین
6416eg”>