ٹورنٹو (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں عمدہ بیٹنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 40 گیندوں پر 5 چھکوں اور10 چوکوں کی مدد سے 81رنز بنائے اور مخالفت ٹیم کو 207 رنز کا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث برامٹن وولوز نے ایڈمونٹن رائلز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔کینیڈا میں جاری لیگ میں برامٹن وولوز نے شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز سکور کئے۔بوم بوم آفریدی نے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ لینڈن سیمنز 59، مونسی 20 اور کمار 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایڈمونٹن رائلز کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ بین کٹنگز نے دو کھلاڑیوں کے پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔برامٹن وولوز کی جانب سے ظہور خان نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس طرح شاہد آفریدی کی برامٹن وولوز نے شاداب خان کی ایڈمونٹن رائلز کا با آسانی شکست دے دی۔ بوم بوم آفریدی نے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ لینڈن سیمنز 59، مونسی 20 اور کمار 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایڈمونٹن رائلز کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ بین کٹنگز نے دو کھلاڑیوں کے پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔برامٹن وولوز کی جانب سے ظہور خان نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس طرح شاہد آفریدی کی برامٹن وولوز نے شاداب خان کی ایڈمونٹن رائلز کا با آسانی شکست دے دی۔