counter easy hit

عمران حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کو پہنچنے والے حلوے مانڈوں کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

Imran government decides to end Halwa Munds route to Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سعید قاضی نے کہا کہ یہ سوال اُٹھایا جاتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو فنڈنگ کہاں سے آتی ہے۔ جب آپ سیاست میں جاتے ہیں تو وہاں بڑے لوگ ہیں۔ برے بڑے کاروبار ہوتے ہیں، وہ بڑا حصہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کہا جاتا ہے کہ کسی کاروباری شخصیت کو کاروبار میں رہنے کے لیے اپنے کاروبار کا 25 فیصد حصہ انڈر ورلڈ کو دینا پڑتا ہے۔ ایسا ہی پاکستان میں بھی ہوتا ہے۔ پروگرام میں موجود عارف حمید بھٹی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جو اہم میٹنگز ہو رہی ہیں، ان میں یہی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے کو دہشتگردی سے پاک کر لیا جائے گا اور یہاں کوئی بھی شخص جو شر پھیلانا چاہتا ہے قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہو گی پھر چاہے اُس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔ لہٰذا اب مولانا صاحب کی فنڈنگ کا سلسلہ بھی رکنے والا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بارہا حکومت گرانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیے ۔ ملکی سیاست سے باہر نکلنے پر مولانا فضل الرحمان چین سے نہیں بیٹھے ، کبھی انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے ملاقاتیں کیں تو کبھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملے۔ اور کبھی تو مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی کے نام پر دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کام بھی کیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کی دھمکی بھی دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website