حکومت کی نااہلی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہی ہے وہ دن دور نہیں جب حکومت اپنے ہی بوجھ سے گرجائیگی، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نوم نتخب ممبر پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہی ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل سے لے کر ضروریات زندگی کی بنیادی چیزوں تک ہر شے میں حکومت کئی گنا منافع کما رہی ہے جو کہ بے پناہ زیادتی کی بات ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں پر ناجائز بوجھ ڈالنے والی حکومت انشااللہ اپنے ہی بوجھ سے بہت تیزی سے گرے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جن کیلئے وہ دوسروں پر تنقید کرتی رہی ہے ۔ حکومت نے معاشی اصلاحات کے بجائے آئی ایم ایف پروگرام کو ترجیح دی اور ملکی سالمیت کو دائو پرلگا دیااور اب ایک جمہوری حکومت دورہ امریکہ کو پارلیمنٹ سے چھپا رہی ہے جو کہ ایک انتہائی شرمناک اقدام ہے ۔ کسی بھی جمہوری حکومت میں ایسے معاہدوں اور سمجھوتوں کو سامنے لا کر اس پر بحث کرنی چاہیے تاکہ عوام کو پتا چلے کہ ان کے منتخب نمائندے ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں یا پھر مطلق العنان اور بیرونی دبائو کا شکار ہو کر مزید گہرائی میں دھکیل رہے ہیں