مانچسٹر (ویب ڈیسک) مانچسٹر میں نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی برطانوی سرمایہ کار اور پاکستان میں میانوالی میں ہسپتال بنانے اور پنجاب بھر میں ہسپتالوں میں مالی معاونت کرنے والے انیل مسرت نے کہا کہ وہ اور انکا خاندان عقیدہ ختم نبوت پر مکمل یقین اور سنی العقیدہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کو اﷲ تعالیٰ کا آخری نبی مانتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کی رضا کیلئے پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور ضرورت مند لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرتا ہوں اور کرتا رہونگا۔ وزیراعظم کی طرف سے 50 لاکھ گھروں کی سکیم پر بھی ہر طرح کی مفت معاونت کر رہا ہوں۔ ہمارا خاندان خصوصی طور پر میری والدہ نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔ واضع رہے کہ انیل مسرت کے والدین کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ انہوں نے کہا فلاحی منصوبوں سے مالی استفادہ نہیں کروں گا۔اور ہمیشہ پاکستانی عوام کی فلاح کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔