اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نئی ڈبل کیبن گاڑی ’ویگو‘ چوری ہوگئی۔ گاڑی منگل کی صبح سوا 8 بجے کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز سے چوری کی گئی تاہم فی الحال فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج نہیں کروائی گئی اور نہ ہی پولیس کو گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر فراہم کیا گیا۔ خالد مقبول صدیقی کی ویگو گاڑی بہادر آباد مرکز کے باہر کھڑی تھی یہ گاڑیایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے اوراسے کچھ عرصے قبل ہی خریدا گیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور متحدہ رابطہ کمیٹی نے فروری 2018 میں ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی کنوینرشپ سے ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی کنوینر و مئیر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی مئیر ارشد حسن، اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ بارش کے دوران مختلف علاقوں اور برساتی نالوں کا دورہ کیا اور فراہمی و نکاسی آب بہتر بنانے اور صفائی ستھرائی کے کامو ں کا جائزہ لیا۔ انہوں نےموقع پر موجود تمام ڈسٹرکٹ چیئر مینوں اور دیگر ذمے داروں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور ان کے اطراف صفائی کا بھرپور انتظام کیا جائے۔ پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔