ُپیپلز پارٹی فرانس کے ہردلعزیزراہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کو پیپلز پارٹی مرکزی پنجاب کونسل کاممبر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، حاجی شکیل قریشی
لالہ موسیٰ ؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی شکیل قریشی نے پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کو ممبر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کے نظریات اور بی بی شہید کے معتمد اور جانثار جیالے قاری فاروق احمد فاروقی پارٹی کو اپنے بچوں کی طرح عزیز رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی فرانس ، ییپلزپارٹی مرکز اور لالہ موسیٰ کو بیک وقت اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں اور ان جیسے انتھک محنت کرنے والے راہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور چوہدری قمرالزماں کائرہ صدر پیپلز پارٹی پنجاب کے معتمد ساتھی ہیں ۔ ان کا ممبر پنجاب کونسل بننا بہترین انتخاب ہے ۔ انشااللہ وہ پیپلز پارٹی پنجاب کو بام عروج پر لے جانے میں اپنے مشن میں ضرور کامیاب وکامران ہونگے