مادر ملت فاطمہ جناحؒ جواپنی گفتار اورکردار میں مجسّم قائداعظم ثابت ہوئیں، 126واں یوم پیداش تمام پاکستانیوں اورخصوصاً نظریاتی مسلم لیگیوں کو مبارک
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان محمد یوسف نے محترمہ فاطمہ جناح کے 126ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح اپنے گفتار اورکردار میں مجسم قائد اعظم محمد علی جناح ثابت ہوئیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کے مشن کو اپنی جان سے زیادہ عزیز جان کر محنت کی اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ان جیسا دست راست اور حوصلہ بڑھانے والا ہو تو یقیناً تاریخ میں اتنی بڑی شخصیتیں ہی وجود میں آتی ہیں جیسے ہمارے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ تھے۔ مادرملت کا 126واں یوم پیدائش ہم سب کیلئے عقیدت واحترام کا حامل ہے اس موقع پر تمام پاکستانیوں اورخصوصاً نظریاتی لیگیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔