لاہور(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر پی سی بی کا محمد عامر کو سزا دینے کا فیصلہ، فاسٹ باولر کی سینٹرل کانٹریکٹ سے چھٹی کا امکان، جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قابل تعریف کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں تاہم اب دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت چار سے پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگ جمعرات کے روز ہو گی جس میں آل راﺅنڈرمحمد حفیظ ، شعیب ملک اور فاسٹ باﺅلر محمد عامر سمیت پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کا امکان ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر پی سی بی کا محمد عامر کو سزا دینے کا فیصلہ، فاسٹ باولر کی سینٹرل کانٹریکٹ سے چھٹی کا امکان، جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے، صرف ٹیسٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کرنے والوں کی میچ فیس میں زیادہ اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔سال19۔2018ءکے لیے 33 کھلاڑی اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹگری میں ماہانہ تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس تنخواہ پانے والے بہت ایسے کھلاڑی بھی تھے جو ٹیم کی بہت کم نمائندگی کر پائے یا بالکل ہی نہیں کھیلے۔پی سی بی نے اب سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز تعداد 33 سے کم کرکے 17 کرنے کا فیصلہ کیاہے، ناقص کارکردگی والوں کی آمدن کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ،اجلاس میں اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ کتنے اور کن کھلاڑیوں کو اس لسٹ میں شامل کیاجائے،ابتدائی اجلاس میں ایم ڈی وسیم خان،مدثرنذر،ذاکرخان،ہارون رشید شریک ہونگے۔