اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ سیاست میں قائل کیا جاتاہے اور اپنے بدترین مخالف کے پاس بھی ووٹ لے جانے کیلئے جایا جاتا ہے ، سینیٹ میں شبلی فراز نے سینیٹر ز سے رابطہ کیا ہوگا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سیاست میں قائل کیا جاتاہے اور اپنے بدترین مخالف کے پاس بھی ووٹ لے جانے کیلئے جایا جاتا ہے ، سینیٹ میں شبلی فراز نے سینیٹر ز سے رابطہ کیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ میں ہار گئی تو پھر کہاں جائیں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ وہ کونسی وجوہات بنیں کہ پیپلز پارٹی آج ہر شخص کو کہہ رہی ہے کہ کل جس امیدوار کو چیئر مین سینیٹ بننے کیلئے ووٹ دیا، آج اس کے خلاف ووٹ دیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کونسی سیاست ہے کہ ایک شخص کیخلاف کرپشن کے مقدمات بن گئے ہیں تو چیئر مین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ایماندار لوگ ہیں وہ کل ضمیر کے مطابق ووٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے ساتھ ایک پوری تحریک کاحصہ بنے اور ق لیگ بھی ہمارے ساتھ تحریک میں نواز شریف کیخلاف لڑی ، وہ حکومت بناتے وقت ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد احتساب کی وجہ سے لائی گئی ہے ۔ تو چیئر مین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ایماندار لوگ ہیں وہ کل ضمیر کے مطابق ووٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے ساتھ ایک پوری تحریک کاحصہ بنے اور ق لیگ بھی ہمارے ساتھ تحریک میں نواز شریف کیخلاف لڑی ، وہ حکومت بناتے وقت ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد احتساب کی وجہ سے لائی گئی ہے ۔