کراچی (ویب ڈیسک)معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پاکستان میں حسن کی ملکہ کہلائی جانیوالی ماہ نور بلوچ کا خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاجواب اداکاری اور سدا بہار شخصیت کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہ نور بلوچ کے مداح آج بھی ان کے ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں تاہم دو سال سے پردہ سے غائب رہنے کے بعد ایک بار پھر اداکارہ نے چھوٹی اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔49 سالہ اداکارہ رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم اپنی اپنی لوسٹوری میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئینگی جبکہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم اپنی اپنی لو سٹوری رواں سال عید الاضحی پر دکھائی جائیگی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 52
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276