تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اب دونوں ایوانوں میں صرف عمران خان کی محب وطن حکومت کا سکہ چلے گا، محمد اکرام رانجھا،
پیرس ؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما محمد اکرام رانجھا نے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اللہ کے حضور شکرادا کرتے ہوئے کہا ہے اب حکومت دونوں ایوانوں میں اپنی محب وطن پالیسیوں کو نافذ کریگی۔ اس سے چوروں اور پیسے کے ذریعے عوامی عہدوں پر براجمان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایوانوں میں عمران خان کا سکہ چلے گا اور کرپٹ اور سماج دشمن عناصر ایوان سے باہر پھینک دیئے جائیں گے۔