ملک کے اعلیٰ ترین ایوان کے انتخاب میں بد ترین کرپشن کرنے والی حکومت اداروں سے کس حیثیت سے کرپشن ختم کریگی، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب مرکزی پنجاب کونسل کے ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اعلیٰ ترین ایوان بد تری کرپشن کی نذرہوا۔ عوامی نمائندوں کے منتخب کردہ سینیٹرز جمہوری عمل میں اپنا فیصلہ دے چکے تھے اس کے بعد اعلیٰ ترین ایوان میں بھی بد ترین دھاندلی کی گئی اور اپوزیشن کے امیدوار کو ہرانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد حکومت کسی ادارے یا اہلکار کی کرپشن پر کس حیثیت سے انگلی اٹھا سکتی ہے جس نے خود بد ترین کرپشن کے ذریعے اپنا 39ووٹوں پر کھڑا سینیٹ چیئرمین ہار ٹریڈنگ کے ذریعے 53 ووٹوں سے بچالیا گیا۔