counter easy hit

دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کو بیرون ملک سے کال آگئی، یہ فون کس نے اور کیوں کیا؟

Sadiq Sanjrani received a call from abroad when he was re-elected to the Senate, who made the call and why?

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چئیرمین سینیٹ سے قطر کے وزیراعظم کا رابطہ، صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے اور تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ کے بعد چئیرمین سینیٹ برقرار رہنے والے صادق سنجرانی کو قطر کے وزیراعظم کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا ہے۔قطر کے وزیراعظم نے سینیٹ میں تحریک عدم ناکام ہونے کے فوری بعد صادق سنجرانی سے رابطہ کیا اور انہیں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قطر کے وزیراعظم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے حکومت کے حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ صادق اور اپوزیشن کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔حزب اختلاف چیئرمین سینیٹ کے میر حاصل بزنجو آؤٹ ہوگئے، اپوزیشن کے 64 اور حکمران اتحاد کے 36 سینیٹرز نے پولنگ میں حصہ لیا، تحریک عدم اعتماد کے حق میں50 ووٹ پڑے، جبکہ صادق سنجرانی کو45 ووٹ ڈالے گئے، 5 مسترد قرار پائے، یوں تحریک کوایک چوتھائی ووٹ نہ پڑنے پر مسترد کردیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف قرار داد کے حق میں 32 ووٹ آئے،اپوزیشن نے 3 ووٹ کاسٹ کیے۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک پر سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ کے ایوان میں 100 سینیٹرز موجود تھے۔ ن لیگ کے اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا، جبکہ مسلم لیگ ن کے چودھری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کے دو سینیٹرزنے بھی پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website