counter easy hit

ایس ایس جی کے اس مشہور زمانہ کمانڈو آفیسر میجر جنرل طاہر بھٹہ کا نام سن کر دشمن اور دہشت گرد تھر تھر کانپنے کیوں لگ جاتے ہیں ؟ آخر ان میں ایسی کیا خاص بات ہے ؟ آپ بھی جانیے

Why do the enemy and terrorists tremble when they hear the name of Major General Tahir Bhata, the commanding officer of SSG? What is so special about them? You also learn

لاہور(شیر سلطان ملک ) اگر ہم غور کریں تو دنیا کے انتہائی خطرناک جاسوس کو کلبھوشن کو چوہے کی طرح پکڑنے والے کون ہیں ؟ ہمارے پاک فوج کے بہادر جوان ۔۔۔ شمالی و قبائلی علاقہ جات میں امن واپس لانے والے کون ہیں ؟ یہی پاک فوج کے افسران و جوان ۔۔۔ آسمانی آفات ،سیلابی ریلوں میں اپنی جان کی پروا کیے بغیرہماری جان بچانے والے کون ہیں ؟ اور پھر کسی بھی قسم کی پیشگی خبر کے بغیر دشمن کے حملوں پر انکا منہ توڑ جواب دینے والے کون ہیں ؟ ان سب سوالوں کا ایک ہی جواب ہے ، یہ ہماری پاک فوج کے شیر جوان ہیں جو ہر خطرے بحران اور مصیبت میں اس ملک اور عوام کے سب سے پہلے محافظ ہیں ۔ آج ہم آپ کو افواج پاکستان کے ایک ایسے قابل فخر اور بہادر افسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کے بارے میں کچھ بتانے جا رہے ہیں ۔۔۔۔میجر جنرل طاہر بھٹہ SSG کے کمانڈو آفیسر ہیں جو 10 ہزار فٹ کی بلندی سے پیرا شوٹ کی مدد سے بلاخوف و خطر چھلانگ لگانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ یہ وصف ہی انکا خاصہ نہیں بلکہ مختلف مواقع پر اور مختلف محاذوں پر رات رات بھر جاگ کر پاکستان کے دشمنوں پر عقابی نظر رکھنے اور ضرورت پڑنے پر انکی آنکھیں نوچ لینے کا ہنر میجر بھٹہ کی پہچان ہے ۔ میجر طاہر بھٹہ کوئی عام افسر یا کمانڈو نہیں بلکہ یہ ایس ایس جی کے ٹاپ 10بہادر ترین کمانڈوز میں شمار ہوتے ہیں ۔ طاہر بھٹہ کمانڈوز کے استاد ہیں اور ان کے تیار کیے ہوئے SSGکمانڈوز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ طاہر مسعود بھٹہ یوم پاکستان، یوم دفاع، جشن آزادی جیسے پاکستان کے خصوصی دنوں کی تقریبات میں کئی ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website