counter easy hit

مودی بھارت کے وزیراعظم بن کر عمران خان کی کونسی خواہش پوری کر نے والے تھے ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

What will Modi do to fulfill Imran Khan's desire to become India's Prime Minister? Big claim was made

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں کہ حکومت کو 4 ماہ قبل تک مودی سے امیدیں تھیں، وزیر اعظم کو یہ امید تھی کہ مودی منتخب ہو کر ہمیں کشمیر کا حل دیں گے۔خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو کشمیر کا حل دیا وہ دنیا نے دیکھا، ہمیں تاریخ نہ بتائیں، تاریخ پڑھنے کے لیے نہیں سبق سیکھنے کے لیے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا ہے کہ آج شام تک عرب دنیا سے پیغام آئے گا، کل صبح تک دیکھ لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان کور اپ تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے 24 گھنٹے تک کوئی ردِ عمل نہیں آیا، کل وزیر اعظم نے ہمیں آر ایس ایس کا فلسفہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ جب مودی کو مس کال مارتے تھے تو آپ کو نہیں پتہ تھا کہ نریندر مودی کا ماضی کیا ہے، پارلیمنٹ کو معلوم ہونا چاہیے کہ حکومت افغانستان میں امریکا کو کیا ڈلیور کر رہا ہے۔نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج پاکستان پوری مسلم دنیا میں تنہا ہو گیا ہے، آج کشمیری فلسطینیوں کی طرح تنہا رہ گئے ہیں، یہ بھارت اکیلا نہیں اسرائیل نے انہیں یہ سبق دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ایل او سی میں اس طرف دھکیلا جائے گا، اس نازک وقت میں قوم کی صفوں میں کوئی اتحاد نہیں، مسئلہ کشمیر کا تقاضہ ہے کہ قوم مل کر اس جارحیت کا مقابلہ کرے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ ہماری شہہ رگ اس وقت دشمن کے ہاتھ میں ہے، حکومت چاہتی ہے کہ قوم اس مسئلے پر متحدہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک لمبی جنگ ہے، سفارتی سطح کے ساتھ خدانخواستہ ہم پر جنگ بھی مسلط کی جا سکتی ہے، موجودہ صورتِ حال کشمیر کے مسئلے پر ہماری مکمل ناکامی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website